FIA arrests man accused of fraudulently obtaining US visa 219

کراچی دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار ایف آئی اے نے دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرنے کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر وقار حسین اعوان کی نگرانی میں ایس آئی مشتاق اور اے ایس آئی سید وقار نے چھاپہ مار کر ملزم عدنان احمد ولد تاج بہادر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرلیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی تھی جس پر  پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں