فیروز والہ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن خواتین منشیات فروش سمیت اشتہاری مجرمان کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ، چرس ،ہیروئن ،شراب برآمد ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کا علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم 505

فیروز والہ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن خواتین منشیات فروش سمیت اشتہاری مجرمان کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ، چرس ،ہیروئن ،شراب برآمد ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کا علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم

فیروز والہ پولیس بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف فیروز والہ میں سرچ آپریشن ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں تھانہ فیروز والہ کے ایس ایچ او راحیل احمد خان کا پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن دوران سرچ آپریشن سنگین جرائم میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ سات اشتہاری مجرموں سمیت 52 افراد کو حراست میں لیا گیادوران سرچ آپریشن آٹھ کلو چرس ،چار غیر قانونی پسٹل ،ایک رائفل، 300 گولیاں ،دو کلاشنکوف، دو سو گرام اعلی معیار کی ہیروئن، شراب کی چالو بھٹی ایک سو نوے لیٹر شراب ایس ایچ او راحیل احمد خان نے چھاپہ مار ٹیم کی مدد سے مختلف علاقوں میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار سو کے قریب گھروں کے کوائف چیک کیے دو سو پچاس کے قریب ریکارڈ یافتہ افراد کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے سرچ آپریشن کرنے پر ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ اور ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ راحیل احمد خان اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کا علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو مجرمانہ سرگرمیاں ترک کرنا ہوں گی یا پھر پابند سلاسل ہونا پڑے گا 
نوٹ — فیروز والہ–ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ سرچ آپریشن کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے جبکہ ایس ایچ او فیروز والہ راحیل احمد خان پولیس ٹیم کو ہدایات جاری کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں