فیروز والہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی شاہدرہ کا رہائشی بین الضلاعی منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار  کروڑوں روپے مالیت کی پینسٹھ کلو چرس برآمد 295

فیروز والہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی شاہدرہ کا رہائشی بین الضلاعی منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار  کروڑوں روپے مالیت کی پینسٹھ کلو چرس برآمد 

لاہور فیروز والہ بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے بڑے سپلائرز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ شاہد رفیق کی قیادت میں چوکی انچارج شاہ زمان اور پولیس ٹیم نے کالا خطائی روڈ پر ناکہ لگا کر منشیات فروش میاں بیوی کے خلاف  کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی پینسٹھ کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی شاہدرہ ٹاون کا رہائشی ملزم  عرفان ولد عبدالغفور اپنی بیوی عاصمہ کے ساتھ  بذریعہ کار منشیات کی سپلائی کے لیے نارنگ منڈی جا رہا تھا اطلاع ملنے پر  ناکے پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی  ملزم عرفان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ منشیات  پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا ہے ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف  کاروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد کر چکے ہیں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پر ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ ایس ایچ او شاہد رفیق چوکی انچارج شاہ زمان اور  پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکٹیس دینے کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں