Federal Investigation Agency (FIA) arrested 2 more human traffickers 83

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے مزید 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
محسن اور شرافت نے عمیر یحیٰی کو اٹلی بھیجنے کیلئے 25 لاکھ روپے لیے تھے، عمیر بھی لیبیا سے یونان جانے والی کشتی میں سوار تھا، ایف آئی اے نے اب تک 8 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے.
اس سے قبل پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو وہاڑی سے گرفتار کیا، ملزم ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے، اندوہناک سانحہ میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی.

سانحہ یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والے حسیب الرحمن نے نئے انکشافات کر دیا یہ ویڈیو دیکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں