304

رانا سلطان محمود سے اپنے قائد اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مدینہ منورہ میں اہم اور یادگار ملاقات

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سینئر نائب صدر، ممبر کور کمیٹی ریاض مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا سلطان محمود نے اپنے والد رانا اسلام خاں اور بیٹوں رانا حاشر، رانا حمزہ اور اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنے قائد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کے فرزند، انشاء اللہ ایم پی اے، رانا احمد شہریار، مسز ثنا اللہ، مسز احمد شہریار، حسن احمد شہریار اور پوری فیملی کو مدینہ میں حج اور روضہ رسول پر حاضری کی دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ دیگر میں مسز رانا افتخار ، رانا ثاقب، عامر، فہد کو بھی حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب متحد ہو کر الیکشن کی تیاری کریں اور بعد میں حلقہ این اے 100 پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں رانا سلطان محمود نے رانا ثنا اللہ کو بائی پاس کی توسیع کروانے اور 1122 کا بائی پاس پر قیام اور دیگر کام کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

وفاقی وصیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی بات کع جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی اور اس میں علاقے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی جس پر رانا سلطان محمود نے اپنے قائد کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں