(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پولیس ذرائع کے مطابق ہنڈا ریبورن کار کے ساتھ تیز رفتار سوزوکی کیری ڈبہ اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کی زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ہنڈا کار میں سوار خاتون اور تین مرد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ چاروں دم توڑ گئے.
اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایکسیڈنٹ 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ میں تین گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں، pic.twitter.com/VHrbKEeT1b
— Umar Azad Butt (@UAButt01) November 16, 2021
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا. جاں بحق افراد کے ورثاء ہسپتال پہنچ رہے ہیں جنہیں لاشیں حوالے کی جائیں گی. حادثہ کے بعد اسلام آباد ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام رہا جس میں ٹریفک پولیس بروقت ٹریفک کی روانی بحال نہ کروا سکی اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں.