(رپورٹ : نمائندہ خصوصی امداد حسین لک جدہ سعودی عرب،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید، پاک میڈیا ٹیم اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.
تقریب میں چئیرمین پاک میڈیا جہانگیر خان اور صدر چوہدری نورالحسن گجر نے ماجد میمن کو سرکاری عہدے کے معینہ مدت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور انکی قونصلیٹ اور کیمونٹی کے لیے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کرونا کے دوران انکی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا ۔تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور پریس قونصلر حمزہ گیلانی نے بھی ماجد میمن کی قونصلیت اور کیمونٹی کے لیےخدمات کی تعریف کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات ،بریسٹر افتخار چیمہ ،بشیر خان سواتی ،راجہ محمد بشیر ،تنویر صدیق خان ،انجم اقبال ،عبدالکریم نے بھی ماجد میمن کی کیمونٹی خدمات کو سراہا تقریب سے اپنے خطاب میں ماجد میمن نے کہا کے میں اچھی یادیں لیکر پاکستان جا رہا ہوں اور اپنے قونصلیٹ افسران ساتھیوں اور پاک میڈیا کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ سب نے ہمشہ مجھے سپورٹ کیا عزت دی میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمشہ آپ سب کےساتھ رہیں گی تقریب میں پاک میڈیا ٹیم ، ملک فہد رفیق کھوکھر ،حافظ عرفان کھٹانہ ،حسن بٹ ،عاطف علی ووٹو ،اور دیگر نے بھی ماجد میمن کی خدمات کی تعریف کی تقریب کے آخر میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے ماجد میمن کی کیمونٹی کی بہترین خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دی گی۔