243

فاقی وزیر خوراک فخر امام نے کہا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ، ملک میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، سندھ میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاتعلق عوام سے نہیں مفاد سے ہے،ہم ڈی اے پی پر کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں.
خسرو بختیار نے مزید کہا کہ غذائی اجناس کی ملک بھرمیں ایک ہی قیمت ہونی چاہیے، ڈی اے پی کی قیمت میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ہم اسے درآمد کرتے ہیں،چنیوٹ میں کوئلے کے نئے ذخائر مل رہے ہیں، اپریل میں کامیابی ملے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ جلد نئی فرٹیلائزر پالیسی لا رہے ہیں جس سے ڈی اے پی کی قیمت کم ہو گی.
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ سندھ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے ،پی ٹی آئی قومی جماعت ہے ہمیں عوام کی قوت خریدکا اندازہ ہے ،آبادی بڑھ رہی ہے ،گندم کی پیداوار بڑھانی ہوگی ، ، سندھ میں گزشتہ سال گندم غائب ہوگئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں