Killed by falling from a hill while making famous youtuber video 334

مشہور یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑی سے گر کر ہلاک

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
ایمسٹر ڈیم کے مشہور ڈچ یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئے.نوجوان یوٹیوبر نے فروری 2016 میں ویڈیوز بنانا شروع کیں جہاں اس کے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں.
ڈچ پولیس کے مطابق نوجوان کے پہاڑی سے گرنے کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 22سالہ معروف ڈچ یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ ویڈیو بنانے کے دوران پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئے، یوٹیوبر کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا ایک پہاڑی علاقے میں ویڈیو بنانے گیا تھا جہاں 656 فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں