فیروز والہ. بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے سولہ کلو چرس چودہ کلو افیون قبضے میں لے لی
ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا فیکٹری ایریا پولیس نے دوران پیٹرولنگ پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی کار سوار ملزمان عمر فاروق سکنہ مردان محمد ارشد سکنہ ملتان کو حراست میں لیا ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ منشیات مردان سے لا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمگل کرتے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے کہا ہے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاری رہی منشیات فروشوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گئے.