شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ پولیس مستعد ہے ، ڈی پی او 207

شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ پولیس مستعد ہے ، ڈی پی او

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر نے لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کا دورہ کیا.اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے شہر بھر میں لگائے گئے ناکہ جات کو چیک کیا. اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو بریف کیا. ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں اور لاء اینڈ آرڈر کے ساتھ ساتھ کرائم کو بھی کنٹرول کرنا ہے ، شدت پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں