الیٹ لٹریچر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے منطقیہ شرقیہ کے شہرالخبر میں پاکستان کا دو روزہ جشن آزادی کےپرو گرام کا انعقاد کیا گیا 562

الیٹ لٹریچر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے منطقیہ شرقیہ کے شہرالخبر میں پاکستان کا دو روزہ جشن آزادی کےپرو گرام کا انعقاد کیا گیا

(رپورٹ الدمام ، نمائندہ خصوصی چوہدری فاروق سلہری،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

اگست کے مہینے کے آغاز سے ہی ہر پاکستانی کا دل آزادی اور جذبہ قومیت سے سرشار ہوجاتا ہے۔ زندہ قومیں ہی اپنے قومی تہواروں کو جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ 14 اگست ہر پاکستانی کے لئے خوشی اور مسرت کا باعثّ ہے کہ جس دن ہمیں یہ ارض پاک ایک آزاد ریاست کے طور پر ملی اوورسیز پاکستانی بھی یہ دن بھر پور جذبہ اور خوشی سے مناتے ہیں ۔

سعودی عرب ایسٹرن ریجن الخبر میں الیٹ لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے 13 اور 14 اگست کو ایک رنگا رنگ آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں دنیا بھر سے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اس دو روزہ پروگرام کا مرکزی خیال ،پاکستان میری پہچان ، پر مشتمل تھا کیونکہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان ان کے دل میں دھڑکتا ہے۔13 اور 14 اگست دونوں دن مختلف سیگمنٹس تیار کے گۓ جن میں تقاریر، ملی نغمے،پاکستانی ثّقا فت کے فن پاروں اور علاقائ ملبوسات کی نمائش اور کتابوں کے جائزے شامل تھے۔
تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں مہمانان کو مدعوکیا گیا جنہوں نے پاکستان کا نام فخر سے پوری دنیا میں بلند کیا۔
اس خصوصی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت زنیرہ مزمل نے حاصل کی۔ سوسائٹی کے صدر محمد وحید اسلم نے تمام مہمانان کو خوش آمدید کہا اور اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کاایک مثّبت منظرنامہ پیش کیا۔
پروگرام کی نظامت سوسائٹی کی بانی جویریہ اسد نےکی اور
سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور پروگرام کے پیش نامہ سے حاظرین کو آگاہ کیا۔ سوسائٹی کی خصوصی رکن صائمہ دستگیر، نائب صدر تعلیم روبینہ شاہین اور کڈز کارڈینیٹر فیض علی حسن نے بھی میزبانی کے کچھ فرائض انجام دئیے۔
تقریب کے مہمانان خصوصی بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثّاقب ،انٹرنیشنل ایشرے سوسائٹی کے نو منتخب صدر فاروق محبوب اور جامع این ای ڈی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی تھے۔
ڈاکٹر امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کومعاشی طور مستحکم ہونے کے لئے ہر پاکستانی کو انفرادی بنیادوں پر اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا اور یہی اخوت فاونڈیشن کا عزم ہے۔ ڈاکٹر سروش لودھی نے گفتگوکے دوران بتایاکہ ہرسال یونی ورسٹی میں خواتین طلباہ میں اضافہ ایک مثّبت تبدیلی ہے۔ فاورق محبوب نے کہا کہ ایشرے سوسائٹی کی۱۲۵ سالہ کی تاریخ میں انکا بطور ایک ایشیائ اور خصوصا ایک پاکستانی صدر منتخب ہونا پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔
دیگر اعزازی مہما نان میں معروف جرنلسٹ مظہر برلاس،شاعر محبوب ظفر ،ڈاریکٹر میٹرو پلیٹن کراچی یوسف ابنلحسن، کریوسٹی نیٹ کی سی ای او زرتاج احمد، ٹرک ہیریٹج آرٹ کی بانی فرح رانی، ٹیلنٹ مینیجمینٹ کوچ کامران احمد صدیقی اور میوزک سنگر شہباز حیات شامل تھے۔
سوسائٹی کے کڈز کلب کے بچوں نے بھی تقریب میں بھر پور حصہ لیا۔ جن میں ارحم نبیل، زنیرہ مزمل، افاف مختیار، آمینہ شعیب، الوینہ شعیب، فروا ہارون، فیض علی حسن، سیف علی حسن ،نبیہ اسد، رومیسہ انور، منتہا انور، فاطمہ اویس، عشال ارسلان، نوہیا عمر، حمنہ طارق اورحسن طارق شامل ہیں۔
پاکستان کے ایک معروف ادبی گروپ دی پاکستان آرٹسٹ ۔پیورب سے عمر افتخار، مہوش عزیر،اقرا فیضان،کرن کھتری،کومل رشید اور بینش ذیشان نے کتابوں کے جائزے اور اپنے خوب صورت آرٹ کے فن پارے پیش کئے۔
پروگرام کے میڈیا اور سپورٹنگ پارٹنرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم سعودی عرب کے چئیر مین محمد جہانگیر خان، پاکستان پیرنٹ فورم صدر مزمل شاہ اور ٹریویلستان ٹریویل اینڈ ٹورزم کی سی ای او سبین ناز شامل تھیں۔
اختتامی کلمات میں صدر وحید اسلم اور نائب صدر احسن محمود ملک نے تمام مہمانان سپورٹنگ اور میڈیا ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ تمام حاظرین نےسوسائٹی کی کوشششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں