سعودی عرب ریڈ پاکستان خطہ خلیج کی جانب سےتار برقی پر سجائے گئے سہ روزہ "دل سے پاکستان “کی اختتامی تقریبEven Pakistan continued 429

سعودی عرب ریڈ پاکستان خطہ خلیج کی جانب سےتار برقی پر سجائے گئے سہ روزہ “دل سے پاکستان “کی اختتامی تقریب بھی پاکستانی افق کے درخشندہ ستاروں سے جگمگاتا رہی

رپورٹ دمام الخبر( چوہدری فاروق سلہری ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تقریب کا آغاز سید مصحف نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت شبیب حسین ، بی وی ایس پارسی سکول کراچی پاکستان کے طالب علم نے حاصل کی۔شاہد حسین صدر انٹرنیشنل چیپٹر نے افتتاحی کلمات سے تقریب کا آغاز کیا۔ مہمان خصوصی ائیر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے اپنی ولولہ انگیز تقریر سے دلوں کو گرمایا۔ آپ نے خاص طور پر نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے زندگی میں تنظیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دھنک میڈیا لندن کی جانب سے سیدہ کوثر ،محترم جناب اجمل جمیل پرنسپل پاکستان ایمبیسی سکول ،صوبیدار (ریٹائیرڈ)ایم اقبال ،سمیرا احمد فاروقی بانی آرٹ بائے فاطمہ،ماہا اعجاز بانی تلاش سوشل گروپ،آرجے مہوش خان 107FM قطر ریڈیو ، لینا خان میڈیا ہیڈ منطقہ شرقیہ ریڈ پاکستان، مریم ہادی صدر منطقہ غربیہ ریڈ پاکستان سعودی عرب سے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محترمہ عندلیب سندھو جوکہ نور پروجیکٹ کی سی ای او اور پاکستان کراٹے فاونڈیشن کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زندگی میں تنظیم و ترتیب کی اہمیت پر زور دیا۔۔اشفاق احمد ورک پاکستان کے مایہ ناز مزاح نگار نے بھی ریڈ پاکستان کے اس رنگا رنگ ایوینٹ میں شرکت کر کےاپنے دلچسپ گفتگو سے چار چاند لگا دئیے ۔ ریڈ ایمبیسڈر ہنزہ طارق نے ترقی ءپاکستان موضوع پر اپنے بہترین مقرر ہونے کا لوہا منوایا ۔ ابراہیم سینئر ریڈ ایمبیسڈر سعودی عرب نے پاکستان میں سیرو سیاحت کے حوالے سے اعلی تصویری اور کار آمد معلومات پیش کیں۔نشریات کے دوران جمشید شہزاد باجو ہ نے قطر سےاپنی مدھر آواز میں مختلف ملی نغمے گا کر ناظرین کے دل لوٹ لیے ۔ تقریب کے اختتام پر ریڈ پاکستان (خطہ خلیج) کی صدر سیدہ نمیرہ محسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی، چئیرمین فرخ ڈال، اورساتھیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تین روزہ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ماہ اگست میں فری ممبر شپ کا اعلان کیا ۔ ریڈ پاکستان کی یہ یادگار تقریب برسوں یاد رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں