انتخابی اصلاحات: چیلنجز اور نقطہ نظر کے حوالے سے ایک ویبینار کاانعقاد کیا گیا. 257

انتخابی اصلاحات: چیلنجز اور نقطہ نظر کے حوالے سے ایک ویبینار کاانعقاد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن پائپ “انتخابی اصلاحات: چیلنجز اور نقطہ نظر” کے حوالے سے ایک ویبینار کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ جن میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر ابراہیم خان، محمد افضل خان ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان، احمد خان کنڈی ایم پی اے خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی پاکستان، احمد جواد مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف، راجہ ارشد چیئرمین عام انسان پارٹی پاکستان، احمد کاشان صدیقی چیرمین پاسبان وطن پارٹی پاکستان، اظہر محمود چیرمین پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی پاکستان، اویس خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات امن ترقی پارٹی پاکستان اور میزبانی کے فرائض ڈاکٹر زین اللہ خٹک چیرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن نے ادا کیے۔ تمام مقررین نے ووٹرز کے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔الیکشن میں شفافیت کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت سے مشترکہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عجلت کی بجائے عوام کو مطمئن کریں۔ اداروں کے ٹکراؤ سے اجتناب کیا جائے۔ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ اور تمام سیاسی جماعتیں ، جماعتوں کے اندر جمہوریت کو فروغ دے۔شرکاء نے ڈاکٹر زین اللہ خٹک کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور قومی سطح پر افہام و تفہیم کے لیے پروگراموں کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر زین اللہ خٹک چیئرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن نے تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اور اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن مستقبل میں بھی جمہوریت کے فروغ اور سیاسی موضوعات پر سیمنارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں