Eid Lazahi" is coming, like every year this year too 136

عید الاضحی کا تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منانے کی تیاریاں پوری دنیا میں زور شور سے جاری

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“” عیدلاضحی”” کی آمد آمد ہے، ہر سال کی طرح امسال بھی
عید الاضحی کا تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منانے کی تیاریاں پوری دنیا میں زور شور سے جاری ہیں، اور عید قربان پر پوری دنیا کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے یہ تہوار اسلامی پورے اسلامی عقیدت و احترام اور مذہبی عقائد کے ساتھ ہر سال منانے ہیں، سعودی عرب کے شہر ریاض میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، اور ریاض کی سب سے بڑی عید کے جانوروں کی خریداری کے لئے “”عزیزہ بقر منڈی”” قائم ہے ملکی اور غیر ملکی باشندوں نے بقر منڈی کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، اس سال بقروں کی خریداری کے ریٹ گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ ہیں، اس کے ساتھ ہی عید کے روز بقروں کی قربانی کے لئے “” بلدیہ ریاض”” کی طرف سے “”وسیع اور جدید ترین سہولتوں سے آراستہ “”سلاٹر ہوس “” بھی قائم ہے اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے فی جانور 37 سے 40 ریال تک معاوضہ لیا جاتا ہے اس کے لئے جانور کے چار ٹکڑے کر دیے جاتے ہیں، اگر گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کروانے مقصود ہوں تو اسکا معاوضہ تقریبا” 50 ریال لیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں