(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ممبران نے استفسار کیا کہ آج یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دینگے.
ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، ممبر سندھ نثار ڈرانی نے کہا ک درخواست گزار اظہر صدیق آج تک پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کہا کہ جواب جمع ہو جائے تو اظہر صدیق آ جائیں گے.الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اظہر صدیق کو بھی آئندہ سماعت پر بلا لیا ، سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی.
الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی جواب دہندہ، علی حیدر کے معاون وکیل نے کہا کہ وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ،یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التوا کی استدعا کی گئی ، معاون وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دینگے.