دبئی عرب امارات (ابیر الور نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12.24 بجے منٹ پر محسوس کیے گئے اور لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، متعدد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ شہری دفاع کے محکمے کو بھی طلب کرلیا گیا.
406