ڈوپا کی ایگزیکٹو ٹیم نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، ملک لیاقت علی خان صاحب سے زوم میٹنگ کی 375

ڈوپا کی ایگزیکٹو ٹیم نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، ملک لیاقت علی خان صاحب سے زوم میٹنگ کی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

ڈوپا کے ایگزیکٹو ٹیم نے کل یکم ستمبر 2021 کو ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، ملک لیاقت علی خان صاحب سے زوم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈوپا ایگزیکٹو کونسل کے ممبرز اور دیر ایکٹویسٹ فورم کے ممبرز موجود تھے۔ ایم پی اے صاحب کو ڈوپا کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اورسیز پاکستانیوں کے ریمیٹنسز اور خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈوپا کی ٹیم، ایم پی اے صاحب کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکالا اور تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

1. دیر منرل سٹی۔ ڈوپا ٹیم نے جناب ایم پی اے صاحب کے ساتھ شرینگل یونیورسٹی میں میں منعقدہ سیمینار کے حوالے سے بات چیت کی اور سیمینار میں “دیر منرل سٹی” کے حوالے سے جو تجویز پیش کی گئی تھی اس پر ایم پی اے صاحب سے تعاون کی درخواست کی۔ ایم پی اے صاحب نے اس معاملے میں تمام متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انشاءاللہ اللہ ڈوپا ان کی بھرپور حمایت اور مدد کرے گی۔

2. کوٹو پاور پراجیکٹ (ڈوپا مطالبہ#14)۔

3. پنجکوڑا ڈویژن(ڈوپا مطالبہ#1)۔ جناب ایم پی اے صاحب نے اس پر تمام ایم پی ایز اور خصوصاً دیر کے ایم پی ایز کے ساتھ مشاورت پر آمادگی کا اظہار کیا اور اس کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کا وعدہ کیا۔ انشاءاللہ ڈوپا کی ٹیم ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ڈویژن کے متعلق معلومات فراہم کرےگی۔

4. تیمرگرہ میڈیکل کالج (ڈوپا مطالبہ# 11)۔ اس حوالے سے ڈوپا نے ایم پی اے صاحب کے سامنے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ اور ایم پی اے صاحب کو زمینی حقائق اور 2022 میں میں کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایم پی اے صاحب نے اس حوالے سے متعلقہ احکام اور وزیر صحت کے ساتھ ملاقات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

5. دیر چترال موٹروے(ڈوپا مطالبہ#5)۔ جناب ایم پی اے صاحب نے اس منصوبے کے حوالے سے محتاط انداز میں گفتگو کی تا ہم لینڈ ایکویزیشن کے لیے فنڈز پر وزیراعلی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

5. ایم پی اے صاحب نے میدان میں ایک گرلز کالج اور ایک یونیورسٹی کیمپس کے حوالے سے منصوبوں کی نوید سنائی۔

اس کے علاؤہ جن مسائل پر بات ہوئی ان میں میگا پروجیکٹس، سپورٹس کمپلیکس، انڈر پلی اور منشیات کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد، جنگلات کی کٹائی پر خصوصی گفتگو کی۔
ایم پی اے صاحب نے ڈوپا کے کام کو سراہا اور دیر کے ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈوپا کا ساتھ دینے اور رہنمائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں