دنیاپور میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے دنیاپور کے مرکزی قبرستان بستی نور پیر میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے سیوریج کا گندہ پانی چھوڑ دیا.(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 271

دنیاپور میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے دنیاپور کے مرکزی قبرستان بستی نور پیر میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے سیوریج کا گندہ پانی چھوڑ دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دنیاپور میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے دنیاپور کے مرکزی قبرستان بستی نور پیر میں میونسپل کمیٹی کے نااہل عملے نے سیوریج کا گندہ پانی چھوڑ جس کی وجہ سے تدفین اور فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم کے پائیپوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سیوریج سسٹم کی لائنیں بند ہو چکی ہیں آئے روز شہر بھر میں سیوریج کا گندہ پانی گلیوں اور محلوں کھڑا رہنے لگا جس کا عملہ میونسپل کمیٹی نے بجائے سیوریج سسٹم کی لائنوں کی صفائی ستھرائی کے سیوریج سسٹم کے پائپ جگہ جگہ توڑ دئیے گئے اور رہائشی علاقوں خالی پلاٹ میں اور مین مرکزی قبرستان بستی نور پیر میں پائپ لائن توڑ کر سیوریج کا گندہ پانی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کا قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آنا بھی دشوار ہو گیا جب شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے آتے ہیں گندے سیوریج زدہ پانی کے تعفن سے برا حال ہو جاتا ہے شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں