299

دبئی کی 2 بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

دبئی عرب امارات (ابیر الور نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس رئیل اسٹیٹ نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا ، پریس کانفرنس میں دبئی میں پاکستان کے کونسل جنرل حسن افضل خان، کونسل خانہ اور دونوں کمپنیوں کے افسران نے شرکت کی.
اس دوران سمانا ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران فاروق نے کہا کہ ہم پاکستان میں بڑی خواشات اور مضبوط ارادوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں ، پاکستان کی کرنسی کے نیچے آنے کے باوجود ملک کا رئیل اسٹیٹ شعبہ پہلے سے زیادہ پر کشش ہے ، پاکستانی عوام بین الاقوامی معیار کے رہائشی منصوبوں کے خواہش مند ہیں ، ہم پاکستان میں ناصرف مقامی طرز تعمیر بلکہ عالمی معیارکے مطابق رہائشی سہولتوں کو یقینی بنائیں گے جس طرح کی رہائشی سہولتیں دبئی میں متعارف کرائی گئی ہیں.
پاکستان کے کونسل جنرل حسن افضل خان نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے پر دونوں کمپنیوں کو مبارک باد دی اور اس مشترکہ معاہدے کو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک فخر کی بات ہے کہ امارات کے سرمایہ کار ان کے ملک میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں بین الاقوامی معیار کے رئیل اسٹیٹ منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں ، سمانا ڈویلپرز اورایچ اینڈ ایس ر ئیل اسٹیٹ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبوں کی تکمیل کریں گے جو پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا.
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ڈویلپرز کو جدید طرز تعمیر کے رجحانات کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے جس طرح کے رجحانات سمانا ڈویلپرز نے دبئی میں متعارف کیے ہیں ، تعمیراتی شعبہ میں اس جدت کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سمانا ڈویلپرز کے منصوبوں میں نمایاں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، کورونا کی وبا ء کے باوجود سمانا ڈویلپرز کے تعمیراتی منصوبوں میں عوام کی دلچسپی میں کمی نہیں ہوئی اور ہم نے اپنی تعمیراتی سرگرمیوں کو پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔
پاکستان میں اپنے منصوبوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے عمران فاروق نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کوجدید معیار کی مکمل رہائشی کمیونٹی فراہم کرنا ہے اس لیے ہم نے ایک پلاٹ کی بجائے کئی بڑے پلاٹ خریدنے کو ترجیح د ی تاکہ معیاری رہائشی کمیونٹی کی تمام سہولتیں ایک جگہ پر فراہم کی جاسکیں ، ہم نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ ‘ ایمیرٹس ڈویلپرز ‘جو کہ دونوں گروپوں کے مشترکہ اشتراک سے پا کستان میں بنائی گئی رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے ، اپنے منصوبوں میں فائیو سٹار کے معیار کی تمام سہولتوں کو متعارف کرا رہی ہے۔
اس موقع پر ایچ اینڈ ایس رئیل اسٹیٹ کے ڈپٹی چئیرمین ایماد حق نے اس یقین کا اظہار کیا کہ رئیل اسٹیٹ کی دونوں کمپنیوں سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس کی کاروباری سوچ میں ایک زبردست مطابقت ہے جو اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانیوں کو عمدہ رہائشی سہولیات فراہم کریں گے ، ایمیرٹیس ریزورٹ ان کے پاکستان میں اعلان کردہ منصوبوں میں پہلامنصوبہ ہوگا جو کہ سر سبز اور قدرتی نظاروں سے لیس اسلام آباد اور مری کے قریب ایکسپریس وے پر تعمیر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں