(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جس طرح سے ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان ان کی تدفین حکومتی اعزاز کے ساتھ ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد میں کروا رہے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر کی بات ہے ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا ایک بہت بڑا سرمایہ تھے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے، ہم آپ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس کے بلند ترین درجات سے نوازے آمین،ڈاکٹر عبدالقدیر قدیر خان نے مسلمان ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لئے وہ خدمات سر انجام دیں جس کاپاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے ۔وطن عزیز کی آزاد فضاوں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی آپ کے شکر گزار ہیں۔میں اپنی اور اپنی پوری الیکٹڈ باڈی کی طرف سے گہرے دکھ اور صدمے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پوری قوم کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔