DPO Sialkot on the direction of IG Punjab 211

آئی جی پنجاب کی ہدائت پر ڈی پی او سیالکوٹ کی نگرانی میں تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری انعقاد

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

آئی جی پنجاب کی ہدائت پر ڈی پی او سیالکوٹ کی نگرانی میں تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری انعقاد ہوا جس میں اے ایس پی خرم مہیسر نے لوگوں کےمسائل سنے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر اے ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا۔ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تھانوں کو کرپشن فری بنایا جارہا ہے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر تمام ملازمین کرپشن کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر کسی سائل کو پولیس کے رویہ سے شکایت ہے تو وہ کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرے میں حل کروں گا۔ کھلی کچہری میں چوہدری فضل محمود۔ شیخ محمد لقمان۔ چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ فیصل طور ایڈووکیٹ۔ ملک شاہدعلی۔ ملک یوسف۔ کامران سلہری۔ محمد ایوب و دیگر لوگوں نے چوک کوٹلی لوہاراں میں ٹریفک مسائل اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی جس کو اے ایس پی نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں