پولیس کا ہے فرض مدد عوام کی والہ محاورہ  ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے سچ کر دکھایا  چار روز قبل گٹر کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو  مسیحی بھائیوں کے لواحقین کی مالی امداد اور ہمدردی  330

پولیس کا ہے فرض مدد عوام کی والہ محاورہ  ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے سچ کر دکھایا  چار روز قبل گٹر کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو  مسیحی بھائیوں کے لواحقین کی مالی امداد اور ہمدردی 

لاہور بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تحصیل فیروز والہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں  چار روز قبل گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ کر ہلاک ہونے والے دو بھائیوں ریاض مسیح، فیاض مسیح ہلاک ہوگئے تھے جن کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرک پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کا انسانی ہمدردی کے تحت سکندر آباد ان کے گھر جانے کے احکامات جاری کیے جس پر ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکر مکمل تعاون کا یقین دلایا ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے بلدیہ کے ٹھیکیدار اور کارپوریشن کے افسران سے بات چیت کی ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے لیے ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیا اس کے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر جان کی بازی ہارنے والے  دونوں بھائیوں کی نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ایک بھائی کی بیوہ اور ایک بھائی  کو کارپوریشن فیروز والہ میں ملازمت دلائی مسیحی برادری کا پنجاب پولیس کے افسران ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ اور ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کے اس انسانی ہمدردی کے اقدام کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں