انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبصحتملٹی میڈیا

دیپالپور میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ چک احمد شاہ میں گھریلو جھگڑے تنگدستی اور مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر خاتون نے بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دیپالپور میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ چک احمد شاہ میں مہنگائی تنگدستی اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر نسرین بی بی نے اپنی بیٹیوں طیبہ اور رضوانہ سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں تشویشناک حالت میں تینوں کو آر ایچ سی بصیرہور لایا گیا جہاں ماں نسرین اور بیٹی رضوانہ جانبر نہ ہو سکیں اور جاں بحق ہوگئیں جبکہ دوسری بیٹی رضوانہ کو ٹی ایچ کیو دیپالپور منتقل کیا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا وہ بھی جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی اس افسوس ناک واقوہ میں ماں سمیت دو بیٹیاں جاؓں بحق ہوگِیں واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او منصور امان نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ڈی ایس پی بصیرپور سرکل ذوالفقار وریا موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے افسوسناک واقعہ ہر علاقہ بھر میں سوگ کی فضا قائم اور ہر آنکھ اشک بار ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے