ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، محرم الحرام اور یوم عاشور کے انتظامات بارے اجلاس منعقد 249

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، محرم الحرام اور یوم عاشور کے انتظامات بارے اجلاس منعقد

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایس پی ہیڈ کوارٹرزکی متعلقہ افسران کوپولیس لائنز کی سکیورٹی مزید سخت، یوم عاشورہ کے تمام تر انتظامات بروقت یقینی بنانے کی ہدایت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے اجلاس کے صدارت کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، آر آئی لائن محمد نعمان اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزنے متعلقہ افسران کوپولیس لائنز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے سمیت محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بیریئر، میٹل ڈیکیٹر،خاردارتار، واک تھرو گیٹ سمیت لاجسٹک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے روٹس کی ڈرون کیمرہ سے نگرانی کی جائے گی۔محرم الحرام میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو کھانا فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں