152

عباسی شہید ہسپتال کراچی کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر نادر خان کو ان کی درخواست پر میپ میڈیکل سینٹر کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی انچارج شعبہ بائیو میڈیکل عباسی شہید ہسپتال کراچی نے میڈیکل ائی سی یو عباسی شہید ہسپتال کے لئے نئی ای سی جی مشین دے رہے ہیں

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عباسی شہید ہسپتال کراچی کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر نادر خان کو ان کی درخواست پر میپ میڈیکل سینٹر کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی انچارج شعبہ بائیو میڈیکل عباسی شہید ہسپتال کراچی نے میڈیکل ائی سی یو عباسی شہید ہسپتال کے لئے نئی ای سی جی مشین دے رہے ہیں اس موقع پر انچارج و ڈی ایم ایس اسٹور ڈاکٹر طاہر صاحب انکی اسسٹنٹ اور ہسپتال کی میٹرن (CNS)شگفتہ نائب میٹرن نجمہ بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر عباسی شہید ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نادر خان نے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے لئے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی کی خدمات کو سراہا اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے لئے ایک عدد نئی ای سی جی مشین انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر عارف زیدی کو اور تین ماہ قبل شعبہ گائینی ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ طاہر کو بھی گائینی آپریشن تھیٹر کے لئے سکشن مشین ڈونیٹ کی تھی
عباسی شہید ہسپتال کراچی کے وسط میں واقع ہے اور تقریباً کراچی کی ایک بڑی آ بادی اپنے علاج کے لیے اس ہی ہسپتال کا رخ کرتی ہے مگر بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سالوں سے حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور آج ہسپتال میں آنے والے مریض بہت سی سہولیات سے محروم ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں