اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد 269

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایران کے نائب وزیر خارجہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا،وزیر خارجہ نے ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی ،وزیر خارجہ نے 26 اگست 2021 کو کیے گئے اپنے دورہ ء ایران کے دوران، بھرپور میزبانی پر ایرانی نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر رئیسی کی ملاقات میں کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
،گذشتہ سال کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین دو اضافی کراسنگ پوائنٹس کا کھلنا دونوں ممالک کی عوام کیلئے یکساں فائدے کا باعث ہو گا، پاکستان اور ایران کے درمیان اپریل 2021 کو طے پانے والے باڈر مارکیٹوں کے قیام کے معاہدے کو سراہتے ہوئے ان مارکیٹس کے جلد قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال زائرین کی کثیر تعداد ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جاتی ہے۔ پاکستان نے زائرین کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی زائرین مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیا ہے وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بین الاقوامی فورمز پر نکتہء نظر میں مماثلت اور باہمی تعاون خوش آئند ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو درپیش انسانی و معاشی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے، ان کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے جلد دورہء پاکستان کے منتظر ہیں
#Pakistan 🇵🇰 #Iran 🇮🇷

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں