274

ڈینگی مچھر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے شہری تھانے پہنچ گی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہری راشد کرامت بٹ نے ڈینگی مچھرکے خلاف درخواست جمع کروائی۔شہری مچھر کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے کیسز کا پرچہ درج کروانے باٹا پور تھانے پہنچا تاہم پولیس نے اندراج مقدمے سے انکار کردیا اور درخواست جمع کرلی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈینگی مچھرکے باعث علاقے میں کیسز بڑھ رہے ہیں اور اہل علاقہ کی نیندیں خوف سے حرام ہیں۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی نامی اس بدمعاش مچھرکوگرفتارکیاجائے۔درخواست گزارنے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ جلوموڑڈوگرائےکلاں کا رہائشی ہے اور مچھر نے اپنے گروہ سمیت اس پر حملہ کیا ہے۔ لاہور میں اب تک ڈینگی کےوار سے کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اورقاتل مچھر کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں