death of a rare white lion at the zoo 193

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر کے انتقال سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

(سٹاف رپورٹ لاہور ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ شیر گزشتہ 13 روز سے بیمار تھا اور اسے پھیپھڑوں کی ٹی بی تھی جس کا علاج ویٹرینری ڈاکٹر کر رہے تھے لیکن آج صبح 11 بجے وہ علالت کے بعدمرگیا، شیر کی عمر تقریباً 14 سے 15 سال کے درمیان تھی. ترجمان کے مطابق اس شیر 2012ء میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا، ویٹرینری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے شیر کا پوسٹ مارٹم کیا اور اس کی بیماری اور موت سے متعلق تفصیلات جمع کیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق شیر کو نمونیہ بھی تھا جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شیر کی موت کی وجوہات سامنے آنے کے بعد اگر چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
خیال رہے کہ 2012ء میں سفید شیر کی چڑیا گھر آمد کے موقع پر اس کے لیے شیشوں سے مزین نیا انکلوژر تعمیر کیا گیا تھا تاکہ کراچی چڑیا گھر آنے والے شہری بھرپور طریقے سے شیر کو دیکھ سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں