وطن عزیز پاکستان ہمارے لیے سائبان ہے ہمیں تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چایئے --- پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ نا 301

وطن عزیز پاکستان ہمارے لیے سائبان ہے ہمیں تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چایئے.پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز 

لاہور بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وطن عزیز پاکستان میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں پاکستان کے 74ویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز سمیت کالج ہذا کی طالبات اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی جشن آزادی کی پروقار تقریب میں کالج کی طالبات نے ملی نغموں اور تقاریر سے تقریب کے شرکاء کے دل جیت لیے ساتویں جماعت کی طالبہ  حبیبہ نور سدرہ نے ملی نغمہ دل دل پاکستان سنا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کہا ہماری نئی نسل کی طالبات وطن عزیز کو اپنا سائبان سمجھیں تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی توانائیاں وطن عزیز پاکستان کے استحکام  کے لیے صرف کریں انہوں نے کہا فرقہ پرستی صوبہ پرستی سے بالا تر ہوکر ہمہ وقت ملک کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہیں تقریب میں ملی نغمے، تقاریر پیش کرنے والی طالبات ،اساتذہ  کرام کو تعریفی سرٹیفیکٹیس پیش کیے گئے اس موقع پر 74 ویں جشن آزادی کا کیک کاٹ کر پاکستان سے محبت اورخوشی کا اظہار کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں