دوہرے قتل کیس کا خطرناک اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار 320

دوہرے قتل کیس کا خطرناک اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

سیالکوٹ رپورٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی لیگل قیصر امین بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگوالہ انسپکٹر دلاور حسین اور انچارج ریڈ وارنٹ نوٹس برانچ سب انسپکٹر نصیر احمد پر مشتمل ٹیم نے تھانہ بیگوالہ کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کر لیا ۔
ملزم محمد سلمان عرف سلی ولد محمد نواز سکنہ ٹھہرا مے نے سال 2013 میں جھگڑے کی بناء پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 1.علی اکبر اور 2.شہباز کو بذریعہ فائرنگ قتل کر کے روپوش ہو گیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے ٹریس کر کے پولیس نے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کر لیا ملزم اشتہاری سلمان عرف سلی سے تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان جو بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں ۔ ان کو بھی جلد از جلد گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں