پی ٹی آئی دمام ریجن کی طرف سے زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا 277

پی ٹی آئی دمام ریجن کی طرف سے زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

دمام ریجن کے جنرل سکریٹری سید مزمل حسین شاہ نے اس میٹنگ کی کال دی۔ صدر راجہ فرہادُ اور سینئر نائب صدر محمد افضل بٹ نے مالدیپ سے میٹنگ میں شر کت کی۔
مندرجہ ذیل نقاط زیر بحث آئے
1- ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام منتخب ممبران کی حلف برداری ھوگی۔
2- مقامی ھوٹل میں یوم دفاع اور یوم وطنی کی مناسبت سے 11 ستمبر کو تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس میں تمام MCs کو مدعو کیا جائے گا۔ EB بیمہ فیملی شرکت کریں گے۔
3- کرونا کے SOPs کو مد نظر رکھتے ہوے محدود افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
4- پروگرام میں چند تقاریر اور بچوں کی ٹیبلو پیش کیے جائیں گے۔
میٹنگ کے آخر میں صدر نے اسُ بات کا اعادہ کیا کہ چونکہ ان کو الیکشن کے فوری بعد پاکستان جانا پڑا تو پلان سے تاخیر کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد تمام التوا شدہ معاملات ہر فوری توجہ دی جاۓ گی اور اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کو مزید فعال بنا کر کمیونٹی کے مسائل ہر توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں