مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما کی طرف سے وزیرِاعظم پر تنقید اور نیب کو بڑی دھمکی دے دی 229

مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما کی طرف سے وزیرِاعظم پر تنقید اور نیب کو بڑی دھمکی دے دی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کی صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاہے  کہ آٹاچوری،چینی چوری،رنگ روڈسکینڈل،خسرو بختیار،عامر کیانی،مالم جبہ کیس چئیرمین نیب کونظرنہیں آتے، چیئرمین نیب چہرا دیکھ کر کیس چلاتے ہیں، جس کا چہرا اچھا لگے اسے چھوڑ دیتے ہیں،عمران خان کی شان میں گستاخی پر اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیاجا رہا ہے، چیئرمین نیب کےپاس واپسی کاراستہ نہیں، انہیں بھی بہت کچھ فیس کرنا پڑے گا ۔ماڈل ٹاؤن میں عطاءاللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چئیرمین نیب صاحب آپ کے فیس اور کیس کی تھیوری بڑی اچھی طرح کھل چکی ہے ،آپ کیس نہیں فیس دیکھتےہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب آپ کے اس فیس کو بہت کچھ فیس کرنا پڑےگا کیونکہ آپ کے بھی ہاتھ دھلے ہوئے نہیں ہیں، تاریخ میں آپکا نام لکھا جائیگا آپ کیسے کیسے استعمال ہوئے؟رنگ روڈ جو ابھی بنی نہیں، اربوں روپے کی دیہاڑی لگانے والوں کے فیس نظر نہیں آتے،چئیرمین نیب سے پوچھنا چاہتی ہوں عامر کیانی کا فیس آپ کو بہت پسند ہے ،ندیم بابر کو کونسی نماز قضا ہونے پر نکالا گیا؟جہانگیرترین اور بیٹے کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر   درج کرنے کے بعد ایف آئی اے نےکہا گرفتاری کی ضرورت نہیں لیکن شہباز شریف کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا، عقوبت خانوں میں رکھا، بیٹیوں تک کو طلب کیا گیا لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،چئیرمین نیب صاحب آپ کی یہ حرکتیں آپ کو آپ کے مقام سے اور گرا رہی ہیں، آپ گر رہے ہیں آپ گرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں