Club cricketer Jandad Khan died of a heart attack during a cricket match 300

کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کلب کرکٹر جانداد خان انتقال کرگئے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کراچی کے علاقہ قائد آباد ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار سپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔جانداد خان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جبکہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور مزدوری کیا کرتا تھا۔ جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں