238

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر بینک میں آئی ایم ایف کی خبر آنے کے فورا بعد ہی روپے کی قدر میں ڈالر ڈھائی روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.24 روپے سے کم ہوکر 173.05روپے پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہورک 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر173 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر مارکیٹ کھلتے ہی پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی اور پھر ڈالر دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک 175 روپے10 پیسے پربند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں