کوروناکی چوتھی لہر، ایک ہی دن میں 5ہزار نئے کیسز ریکارڈ 267

کوروناکی چوتھی لہر، ایک ہی دن میں 5ہزار نئے کیسز ریکارڈ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 62افراد جاں بحق جبکہ پانچ ہزار 26کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی.
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 156 ہو گئی ہے.
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار ایک، خیبرپختونخوا چارہزار 462، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 144، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 625 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں