کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا 177

کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نمازہ جنازہ اور تدفین میں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں و دیگر معزز شخصیات کی شرکت.
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ عصمت صدیقی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحومہ کی نمازِ جنازہ مدنی مسجد، فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی، اسد عثمانی، استحکام پاکستان پارٹی کے عمران اسماعیل، محمود مولوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاصم، جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، فیضان مدینہ کے یعقوب عطاری، غلام محمود عطاری سمیت کراچی اور حیدر آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وکلاء، صنعت کاروں، تاجروں، طلبہ تنظیموں، این جی اوز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے سوئم کی قرآن و فاتحہ خوانی 23 نومبر بروز جمعرات ظہر تا عصر مکان نمبر 301، بلاک 8، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں