انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرملٹی میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دو بئی میں یومِ سیاہ ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار

یومِ سیاہ کشمیر ہر سال 27 اکتوبر کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1947 میں بھارتی افواج نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر اس خطے پر قبضہ کر لیا تھا، جو کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی اقدام تھا۔

دو بئی رپورٹ محمّد آصف خان بلوچ:پی این نیوز ایچ ڈی

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دو بئی نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یومِ سیاہ منایا.

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دو بئی نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یومِ سیاہ منایا۔ اس موقع پر دو بئی اور شمالی امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یومِ سیاہ کشمیر ہر سال 27 اکتوبر کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1947 میں بھارتی افواج نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر اس خطے پر قبضہ کر لیا تھا، جو کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی اقدام تھا۔
یہ دن تاریخ کے ایک سیاہ باب اور کشمیری عوام کی اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمدنےشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ ان کے اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر ہمیں جموں و کشمیر کے حل طلب تنازعے اور کشمیری عوام سے کیے گئے نامکمل وعدوں کی یاد دلاتا ہے۔

قونصل جنرل نے کہا، "مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام، خصوصاً نوجوانوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔” انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب کے دوران صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، اور نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کے یومِ سیاہ کشمیر کے پیغامات پڑھ کر سُنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تصویری نمائش کے ذریعے کشمیریوں کی ثابت قدمی اور حوصلے کو اجاگر کیا گیا۔کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان نے حکومتِ پاکستان اور عوامِ کا مسلسل حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے