(رپورٹ امداد حسین لک جدہ سعودی عرب،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت کے لیے عمرے کا ارادہ کیا اور فاتحہ خوانی کی گئ ۔تقریب کی صدرات فورم کنوئنر سید ریاض بخاری نے کی تقریب سے فورم زمہ دران کنوئنر سید ریاض بخاری ،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر ،چئیرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی ،چوہدری تصور،چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی ،پاکستان تحریک انصاف سے قیصر جاوید ،تنویر صدیق خان ،اے این پی سے نوشروان خٹک ،مہناج القرآن سے اعجاز بشیر ،بزنس کیمونٹی سے حاجی عثما ن،شریف زمان ،میاں رضوان ،عبدالشکور ،ملک جاوید ،ریاض شاہین آفریدی ، جانگیر خان ،راجہ اعجاز ،شاہد نعیم ،رضوان چوہدری ،نورالحسن گجر اور دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور مسلم ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ساتھ ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط بنایا پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔یہ انکی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لئے وہ خدمات سر انجام دیں جس کاپاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے ۔وطن عزیز کی آزاد فضاوں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی انکے شکر گزار ہیں۔ ہم انکو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر انکی مغفرت اللہ خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی
303