اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبشوبزملٹی میڈیا

الریاض میں موسمِ الریاض کے تحت السویدی پارک میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور گلوبل ہارمونی کے اشتراک سے رنگا رنگ تقریبات، شہریوں اور فیملیز کی بڑی تعداد کی شرکت

سعودی دارالحکومت میں موسم الریاض کے زیر اہتمام سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور گلوبل ہارمونی کی جانب سے السویدی پارک میں رنگارنگ تقریبات

ریاض سعودی عرب: شاہین جاوید پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی دارالحکومت میں موسم الریاض کے زیر اہتمام سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور گلوبل ہارمونی کی جانب سے السویدی پارک میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، فلیپائن، انڈونیشیا، یمن، شام اور مصر سمیت چودہ ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ ریاض سیزن کو عالمی سطح پر مذید تقویت مل سکے۔
عالمی ہم اہنگی کے جذبے سے بھرے اس ماحول میں دنیا کی 14 ثقافتوں کو ایک جگہ متحد کر کے تفریح کے مواقع دیئے جائیں گے۔

السویدی پارک میں ہونیوالے فیسٹیول میں دنیا بھر سے مشہور فنکاروں سمیت پاکستان سے میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مختلف سنگرز اور دیگر فنکار خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

دو نومبر سے شروع ہونیوالے فیسٹیول میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوتے فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہزارواں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے افراد ثقافتی شو میں شرکت کریں گے اور مختلف ممالک کی ثقافت سے لطف اندوز ہوں گے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے سویدی پارک میں منعقدہ فیسٹیول دو نومبر سے لیکر بیس دسمبر تک جاری رہے گا جس میں معروف پاکستانی سنگر ابرار الحق سمیت دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سویدی پارک میں تفریح اور ثقافت کی ترجمانی کرتے مختلف زون بنائے گئے ہیں جہاں بچے ، نوجوان سب لطف اندوز ہو سکیں گے اور بھرپور خوشیاں بانٹے گے۔

سویدی پارک کے زون میں ، بچوں کا سٹیج ، کٹھ پتلی شو ، پرندوں کا علاقہ ، سینگرز کا سٹیج اور کھانے کا زون شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close