سعودی عرب میں متعین پاکستان کے نئےسفیر احمد فاروق نے جدہ قونصلیٹ میں کشمیر کمیٹی، میڈیا نمائندگان اورکمیونٹی کےاکابرین سےتعارفی ملاقات 303

سعودی عرب میں متعین پاکستان کے نئےسفیر احمد فاروق نے جدہ قونصلیٹ میں کشمیر کمیٹی، میڈیا نمائندگان اورکمیونٹی کےاکابرین سےتعارفی ملاقات

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں متعین پاکستان کے نئےسفیر احمد فاروق نے جدہ قونصلیٹ میں کشمیر کمیٹی، میڈیا نمائندگان ، کمیونٹی کےاکابرین اورقونصلیٹ کے افسران تعارفی ملاقاتیں کیں۔ملاقات کےدوران انھوں آپس میں تعاون کو فروغ دینے پرزور دیا۔ کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کےنمائندوں سےبات جیت میں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا اعادہ کیا اور کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت پر افسوس کیا۔
سفیرپاکستان نے جدہ میں مقیم پاکستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں تعاون کی راہیں تلاش کیں۔ یہ تعاون پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کےلئے تھا۔ سفیر احمد بفاروق نے کمیونٹی میں یکجہتی کو فروغ دینےاور پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور خدشات کو بھی توجہ سے دورکرنے میں دست تعاون بڑھانے پر زور دیا۔۔
پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی قیادت شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے امت مسلمہ کے اندر اتحاد اور عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے ادا کیے گئے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کثیر الجہتی ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات میں تعاون کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مسلسل خوشحالی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
جدہ کے دورے سے قبل سفیر نے سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر خانہ کعبہ کی دھلائی کی تقریب میں شرکت کی۔
میڈیا کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں سفیر نے کمیونٹی کے متعدد مسائل کے حل کے لیے تسلی بخش جوابات دیے۔ مملکت میں کرکٹ کی ترقی میں تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (SACF) کے سربراہ سے ملاقات کریں گے اور کرکٹ کے مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں