College of Physician Surgeon 74

“” کالج آف فزیشن سرجن پاکستان”” ایک معیاری اور قابل فخر شعبہ طب کی ایک اعلیٰ ترین تعلیمی درسگاہ ھے. ڈاکٹر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی ڈاکٹر تعظیم حسین اعزازی ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن سرجن پاکستان برائے سعودی عرب سے ایک یادگار ملاقات

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“” کالج آف فزیشن سرجن پاکستان”” ایک معیاری اور قابل فخر شعبہ طب کی ایک اعلیٰ ترین تعلیمی درسگاہ ھے. ڈاکٹر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی ڈاکٹر تعظیم حسین اعزازی ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن سرجن پاکستان برائے سعودی عرب سے ایک یادگار ملاقات
کالج آف فزیشن سرجن پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر شعیب شفیع کی مدبرانہ، مخلص اور فراست سے بھرپور قیادت میں مسلسل عالمی دنیا میں شہرت اور اعلی مقام حاصل کر رھاھے. یہ بات ڈاکٹر تعظیم حسین نے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن
سرجن پاکستان ریاض سعودی عرب نے اپنی ایک ملاقات میں جو کہ لاھور کے ریجنل سینٹر میں پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر عامر زمان پروفیسر سے دوران ملاقات کہی.
ملاقات کے دوران پروفیسر خالد مسعود گوندل نے مستقبل میں پاکستانی فیلوز ڈاکٹرز کے سعودی عرب میی بہتر مستقبل کی حکمت عملی، امتحانات اور نوکریوں کے بارے میں ھدایات دیں.
#
پروفیسر عامر زمان ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے کالج کی ٹریننگ اور تربیتی ورکشاپ کے متعلق باھمی دلچسپی کے نقاط پر بھی گہری گفتگو کی.

پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹر تعظیم حسین کو اعزازی یادگاری شیلڈ اور کالج کی ھسٹری بک اپنی نیک تمناؤں کی تحریر کے ساتھ پیش کی.
#ڈاکٹر تعظيم حسین نے کالج آف فزیشن سرجن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر شعیب شفیع کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنی مخلص رضاکارانہ خدمات کو اپنے ملک پاکستان کی بہتری، ترقی خوشحالی اور بلندی وقار کیلئے جاری رکھنے کا عزم بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں