عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پروکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا گیا 188

سائفر کیس.سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پروکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب الجواب کاآغاز کردیا،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس سوال کو ابھی ہم کھلاچھوڑ دیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے اس بارے میں مزید جاننا چاہیں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے حوالے سےدستاویزات ساتھ لایا ہوں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں