Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi 107

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور کی ملاقات ،پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال

رپورٹ : سید عنصر عباس شاہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور کی ملاقات ،پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال
اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا
پنجاب میں انڈسٹریز کے فروغ کے لئے تمام تر ممکنہ سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔
نئی انڈسٹری لگانے اور پرانی انڈسٹری کو چلانے کے لئے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا
6بڑے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریز باہمی مشاورت سے ون ونڈو آپریشن کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کریں گے
ون ونڈو آپریشن فنکشنل کرنے کیلئے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریزکی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے گا
انڈسٹریز کے صوبائی محکموں سے متعلق امور ومسائل ایک ہی جگہ حل کئے جائیں گے
نئی انڈسٹریز کے قیام اور پرانی صنعتوں کوتمام این او سی ون ونڈو سنٹرسے جاری ہوں گے
بجلی اور گیس سے متعلق امور کے لئے وفاقی محکموں کو ون ونڈو سنٹر میں ڈیسک قائم کرنے کی سہولت دی جائے گی
پہلے فیز میں لاہور،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور راولپنڈی ون ونڈ آپریشن شروع ہو گا
صوبائی محکموں کو انڈسٹریز سے متعلق امور مقررہ وقت میں طے کرنے کا پابند بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں