city of Karachi 140

آج ہفتہ کی شام کراچی میں گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

رپورٹ کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج شام کراچی میں گرج چمک اور تیز آندھی کے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے بعد درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان اور شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ لوگوں نے بارش اور سردی سے قبل ہی گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے اور مالی طور پر غیر مستحکم خاندانوں والے افراد نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے “”لنڈا بازروں”” کا رخ کرنا
شروع کر دیا ہے۔ اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ نے بھی ڈھیر ڈال لئے ہیں اس سال گزشتہ سال کی نسبت استعمال شدہ کپڑوں کی خریداری کے ریٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ متوسط خاندان والوں کو لنڈھ کے کپڑوں کی خریداری کے باعث سخت مہنگائی کا سامنا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں