کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ (کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ہم سب آزاد ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آزاد باشندے ہیں ۔ہمارے وطن کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کے بدولت آج ہم آزاد ملک میں آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔۔تمام اسلامی ممالک میں اللہ تبارک و تعالی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے الحمدللہ دفاعی نظام سے ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان بہت مضبوط ہے ہمارے ملک میں ہر مذہب کے لوگ آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی رسم و روایات بے فکر ہوکر ادا کرتے ہیں ۔ہمارے وطن کے امن پسند ملک ہونے کی یہ سب سے بڑی نشانی ہے ۔
پاک ڈیفنس قومی موومنٹ بنانے کا واحد مقصد پوری دنیا کے لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہم سب پر فرض ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو الحمداللہ امن پسند ہے آج دفاعی نظام سے ایک مضبوط اور ذمہ دار اسلامی ملک ہے اور مسلمان الحمدللہ ایک امن پسند قوم ہیں ان کا کہنا تھا ۔ہم سب پاکستانی ہیں ۔بحثیت ایک پاکستانی ہم سب پر فرض ہے اپنے ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کریں تمام دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ ہر مشکل آزمائش کے وقت بھرپور ساتھ دیں آخر میں انہوں نے ملک و قوم کے لئے دعا کی اورپاکستان زندہ باد۔پاکستان کا نعرہ لگایا اور تمام دفاعی اداروں کو سلام پیش کیا.