چیئرمین پاک کشمیر میڈیا فورم اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر ایگزیکٹو ممبر صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر حمزہ گیلانی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے زمہ دران، کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور حافظ عرفان کھٹانہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی 267

چیئرمین پاک کشمیر میڈیا فورم اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر ایگزیکٹو ممبر صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر حمزہ گیلانی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے زمہ دران، کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور حافظ عرفان کھٹانہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

بیورو رپورٹ جدہ (امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گزشتہ روز حافظ عرفان کھٹانہ کی سالگرہ کے موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان مخصوصی پریس قونصلر حمزہ گیلانی تھے تقریب کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ نے کی چیئرمین پاک میڈیا جہانگیر خان ، چیئرمین اوورسیز فورم چوہدری امجد گجر ،چوہدری عباس ، چوہدری بلو شیر ،عبدالشکور ،احسان الہی ،میاں رضوان الحق، عثمان منظور ، محمد رفاقت اور پاک میڈیا ٹیم سمیت دیگر نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جدہ میں صحافتی خدمات پر حافظ عرفان کی تعریف کی اور اسکے ساتھ اصلاحی پہلو پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جس پر حافظ عرفان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے میں مشکور آپ لوگوں نے مجھے اس قدر محبت دی اور میری ہر پل کوشش ہوگی کے قلم کی طاقت کا استعمال کر کے حق و سچ کی آواز بلند کرتا رہوں آج کے اس دن کے موقع پہ اللہ تعالی اور پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد والدین ،اساتذہ اکرام ،دوست احباب اور صحافتی میدان میں اپنے استاد محترم رشید چوہدری( رح ) کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا ہے اللہ تعالی ہم سب کو حق و سچ کی آواز بلند کرنے والا بنائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں