ونٹ فیسٹیول میں 53 ملین ریال کے کیش انعامات رکھ دیئے گے۔ 282

ونٹ فیسٹیول میں 53 ملین ریال کے کیش انعامات رکھ دیئے گے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب کی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسرا کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں طائف تاریخی شہر طائف میں شروع ہوگیا ہے فیسٹیول میں 53 ملین ریال کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں شروع ہونے والی اونٹ ریس میں عرب ممالک کے علاوہ بین الاقوامی اونٹ مالکان دو ابتدائی اور آخری مراحل میں مقابلہ کریں گے۔میلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے اونٹ مالک کو ولی عہد کی طرف سے تلوار اور ایک ملین ریال انعام دیا جائے گا۔میلے کا ابتدائی مرحلہ اونٹوں کے تمام عمر کے گروپوں کی شرکت کے ساتھ 320 رنز سے شروع ہوگا  اور 11 دن تک جاری رہے گا۔اس کے بعد میراتھن جو 8 رنز پرمشتمل ہے جمعرات 19 اگست 2021 کو شروع ہوگا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 53 ملین ریال کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں