کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ۔پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا 283

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ۔پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہوئے ہیں۔ ابھی تک نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 62 نشستوں کے کیساتھ سرفہرست ، پاکستان مسلم لیگ ن 59 نشستوں پر دوسری نمبر اور 52 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی 17 ، ایم کیو ایم 10 اور جماعت اسلامی کو 5 نشستیں ملی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو نہ صرف سب سے بڑی پارٹی بلکہ واحد قومی جماعت کے طور پر دکھاتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہر صوبے میں سب سے زیادہ یا دوسری سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ بلوچستان میں پی ایم ایل این 0 ، سندھ میں 5 واں۔ پنجاب اور بلوچستان میں پی پی پی 0 ۔
وزیر مملکت فرح حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہے
بلوچستان میں مسلم لیگ ن ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی۔سندھ میں مسلم لیگ ن کا پانچواں نمبر رہا۔
پیپلزپارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں