برگر، شوارما بروسٹ ،پیزا فاسٹ فوڈ کھانے والے ہو جائیں ہوشیار لاہور شیراکوٹ چیک پوسٹ  پولیس نے پینتالیس من مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا  456

برگر، شوارما بروسٹ ،پیزا فاسٹ فوڈ کھانے والے ہو جائیں ہوشیار لاہور شیراکوٹ چیک پوسٹ  پولیس نے پینتالیس من مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا 

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ٹھنڈی اور مردہ مرغی کھانے سے لاہورییے بچ گئے پینتالیس من مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پولیس نے پکڑ لیا مردہ مرغیوں کے تھیلوں کو گندگی اور غلاظت کے نیچے چھپا کر لاہور لایا جا رہا تھا برگر ،شوارما، بروسٹ ،پیزا جیسے فاسٹ فوڈ سیل کرنے والوں کو مردہ مرغیاں سیل کی جاتی ہیں تفصیلات کےمطابق رائیونڈ سے آنے والا مزدا ٹرک LEI 6566کو شیرا کوٹ پولیس چیک پوائنٹ پر چوکی انچارج اے ایس آئی فیاض نے روکنے کا اشارہ کیا ٹرک کی چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ مردہ مرغیوں کو چھپانے کے لیے اوپرمرغیوں کی گندگی اور غلاظت ڈال کر لیجایا جا رہا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو اے ایس آئی فیاض نے متعلقہ افسران بالا ڈی ایس پی اقبال ٹاون حمیرا تبسم کو اطلاع دی جنہوں نے فورا پہنچ کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو بلایا کر تحقیات کا آغاز کیا ڈی ایس پی اقبال ٹاون حمیرا تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک میں جس طرح مردہ مرغیوں کو چھپا کر لایا جا رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ مردہ مرغی مکرو دھندا کرنے والوں کو سپلائی کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے شیخوپورہ سے آنے والے ٹرک کو پکڑا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی گئی تھی اب بھی ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اس طرح کا کاروبار کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ یہ رائیونڈ سے لیکر آ رہا ہے  مردہ مرغی مختلف فارم سے خرید کر آگے سپلائی کرتا ہے جس سے مرغیوں کی فیڈز تیار کی جاتی ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس طرح کی مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا جاتا ہے اس طرح چھپا کر لے کر جانے کی اجازت نہیں مردہ مرغیوں کی سپلائی غیر قانونی ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی  مردہ مرغیوں کا مکرو دھندا کرنے والے افراد قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں